بلاول بھٹو کی چودھری برادران سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لیگی رہنما حمزہ شہباز کے ظہرانے میں شرکت کے بعدوفد کے ہمراہ چودھری برادران کی رہائشگاہ پہنچے،قمر زمان کائرہ اور جمیل سومرو بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے،بلاول بھٹو نے چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی سے ملاقات کی،ملاقات میں طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سالک حسین اور حسین الٰہی بھی شریک ہوئے، بلاول بھٹوزرداری نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی ۔