پا کستانی یو نیورسٹیوں میں داخلے سے محروم نوجوا ن امریکہ میں چھا گیا

Mar 07, 2021 | 18:02:PM
پا کستانی یو نیورسٹیوں میں داخلے سے محروم نوجوا ن امریکہ میں چھا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایبٹ آباد کے نوجوان طالب علم عمیر مسعود کو بین الاقوامی امریکی ادارے لیب روٹ نے ینگ سائنٹسٹ کا ایوارڈ د ے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق میٹرک اور ایف ایس سی میں کم نمبروں کی وجہ سے پاکستان کی یونیورسٹیوں میں ایک سال تک داخلے سے محروم رہنے والے عمیر مسعود کو لیب روٹ نے یہ اعزاز دو الگ الگ سائنسی تحقیقات کرنے پر دیا ہے۔ یہ دو تحقیقاتی مکالمے انھوں نے انٹرنیشنل کانفرنس آف مالیکولر بیالوجی اینڈ بائیو کمیسٹری آسڑیلیا اور 13 ویں بین الاقوامی انٹرنشینل کانفرنس آف ٹشو اینڈ ری جنریٹو میڈیسن امریکہ میں پیش کیے تھے۔عمیر مسعود کامیسٹ یونیورسٹی ایبٹ آباد میں بائیو ٹیکنالوجی کے چوتھے سمیسٹرکے طالب علم  ہیں۔
عمیر مسعود نے اپنی ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ مورثی بیماریوں کے شکار افراد کے مرض کا جلد اور سستے طریقے سے پتا چلایا جا سکتا ہے۔ جس سے ان افراد کو بیماریوں میں جلد مدد فراہم کی جاسکتی ہے۔ ان کا تحقیقی مکالہ جس کا عنوان ’میوٹیشن ڈیٹیکشن کریسپا کیس 9 وایا مائیکرو فلیوڈ چپ،‘ یوریپن جنرل آف ایکسپیرمنٹل بیالوجی جریدے میں شائع ہوا ہے۔


عمیر مسعود کی دوسری تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ’کسی بھی جاندار کے جین حاصل کر کے کسی دوسرے کو منتقل کیے جا سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف مورثی بیماروں کے علاج میں مدد کے علاوہ دیگر بیماروں کا علاج بھی ممکن ہے۔ اس سے مختلف صلاحیتں بھی ایک دوسرے میں منتقل ہو سکتی ہیں۔ بلکہ زراعت اور باغبانی میں غیر موسمی پھولوں اور سبزیوں کو بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔‘ان کا یہ تحقیقی مکالہ ’انوینٹرو سائیڈ سپیکف ڈی این اے ایڈیٹنگ وایا ریسٹریکشن‘ کے عنوان سے رائل سوسائٹی آف سائنس جریدے نے شائع کیا ۔عمیر مسعود نے بتایا کہ آسڑیلیا میں منعقدہ کانفرنس میں 121 ممالک کے طالب علموں، پروفیسروں، پی ایچ ڈی ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے شرکت کی تھی اور ان تمام میں وہ واحد پاکستانی تھے۔