(24 نیوز)پا کستا ن کے وزیراعظم عمران خان کا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل، کورونا اورماحولیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال اس کے سا تھ سا تھ برطانیہ اور پاکستان درمیان اعلی سطح کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے امید کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے برطانیہ میں کورونا کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے پر وزیر اعظم بورس جانسن کی کوششوں کو سراہا اور اپنے برطانوی ہم منصب کو پاکستان کی طرف سے کورونا کے خلاف کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اللہ کے فضل و کرم سے یہ اس سال کا پہلا ٹرین حادثہ ہے۔ ۔ فر دوس عا شق کے بیا ن پرسوشل میڈیا صا رفین کی سخت تنقید