غیر ملکی فلمیں رکھنے اور نیلی جینزپہننے پر سزائے مو ت۔۔ شمالی کوریا میں نئے ظالمانہ قو انین نافذ

Jun 07, 2021 | 20:14:PM
غیر ملکی فلمیں رکھنے اور نیلی جینزپہننے پر سزائے مو ت۔۔ شمالی کوریا میں نئے ظالمانہ قو انین نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی کوریا میں نئے اور سخت قوانین نا فذ کر دئیے گئے ہیں ، جن کا مقصد ہر قسم کی غیر ملکی مداخلت کا صفایا کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا میں ذرائع ابلاغ پر حکو مت کا سخت کنٹرول ہے۔ غیر ملکی ڈرامے اور فلمیں دیکھنے پر پابندی ہے ۔جب کہ نیلے رنگ کی جینزبھی نہیں پہنی جا سکتی ہے۔ مغربی طرز کی ہیئر کٹنگ کی اجازت نہیں ۔
عام افراد انٹرنیٹ نہیں دیکھ سکتے ہیں۔کچھ خاص افراد کے لیے یہ سہو لت دستیاب مگر اس کی رفتار بھی انتہائی کم ہے۔ ریاست کے زیر کنٹرو ل ٹیلی ویژن ہیں جو صرف وہی بتاتے ہیں جو کم جونگ ان بتانا چاہتے ہیں۔

نا فذ کئے گئے نئے قو ا نین کے تحت غیر ملکی فلموں، کپڑوں اور غیر ملکی الفاظ بولنے پر بھی ظالمانہ سزائیں رکھی گئی ہیں۔ جنوبی کوریا، امریکا یا جاپان کی ویڈیوز رکھنے پر سزائے موت ہے جب کہ دیکھتے ہوئے اگر کوئی پکڑا گیا تو اسے 15 سال جیل میں گزارنا ہوں گے،شمالی کوریا میں سیکیورٹی ادارے بارہا لوگوں کو یہ بار کراتے رہتے ہیں کہ غیر قانونی ویڈیوز رکھنے کی سزا موت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ انصاری اور ٹک ٹا ک سٹا ر جنت مر زا کے درمیان سو شل میڈیا پر لفظی گو لہ بار ی کے بعد نئی خبر سا منے آگئی