آئی  ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان ٹیکس وصولیوں پر ڈیڈ لاک بر قرار

Jun 07, 2021 | 13:41:PM
آئی  ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان ٹیکس وصولیوں پر ڈیڈ لاک بر قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی  ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان ٹیکس وصولیوں پر ڈیڈ لاک بر قرار،ٹیکس ٹارگٹ , بجلی اور گیس کی قیمتوں پر اتفاق نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق  حکومت نے 140 سے 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگانے کی شرط ماننے سے انکار کردیا۔آئندہ بجٹ میں متعدد شعبوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ کے خاتمے پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا ،حکومت نے متعدد شعبوں کو دی گئی مکمل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی شرط ماننے سے انکار کردیا۔

ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں چند شعبوں کو دی گئی کھلی چھوٹ ختم کرنے کی سفارش کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ   ایف بی آر کی متعدد شعبوں کو دی گئی ضروری ٹیکس چھوٹ جاری رکھنے کی سفارش  کی گئی،پاکستان ٹیکس وصولیوں کو اپنے طریق کار کے تحت بڑھانا چاہتا ہے ، ایف بی آر انفورسمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کے ذریعے ٹیکس وصولیاں بڑھانے کی کوشش کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری ۔۔بجلی 44 پیسے فی یونٹ سستی