آئی ایم ایف حکام کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں، بڑی وجہ سامنے آ گئی

Jul 07, 2023 | 15:57:PM
آئی ایم ایف حکام کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں، بڑی وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )عالمی مالیاتی فنڈ حکام کی پاکستان میں سیاسی جماعتوں سے  اہم ملاقاتیں جاری، آئی ایم ایف نمائندہ نے اہم وجہ بھی بتا دی۔

 تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نمائندہ  ایستھر پاریز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سٹاف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کررہا ہے، جن کا مقصد نئے آئی ایم ایف پروگرام کیلئے یقین دہانیوں پر عملدرآمد کے لئے حمایت طلب کرنا ہے۔

ایستھر پاریزکا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سٹاف ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات کررہا ہے، ملاقات کا مقصدقومی انتخابات کے قریب کلیدی مقاصد اور پالیسیوں پر حمایت حاصل کی جاسکے، آنے والے دنوں میں آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ پاکستان کیلئے نئے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر غور کرے گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے بھی  آئی ایم ایف نمائندوں سے ملاقات کی تصدیق کر دی ، سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے چند روز پہلے آئی ایم ایف کی ٹیم نے رابطہ کیا،  آئی ایم ایف کے ساتھ ۹ ماہ کا سٹینڈ بائی معاہدہ کا مسودہ اگلے ہفتے آئی ایم  ایف کے بوڑد کے سامنے واشنگنٹن میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں تحریک انصاف سے معاہدے کی حمایت کے لئے درخواست کی گئی ہے،آج آئی ایم ایف کی ٹیم زمان پارک میں پارٹی چیئر مین عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم سے ملاقات کرے گی، ملاقات میں آئی ایم ایف کے پاکستان میں موجود حکام شرکت کریں گے اور بیرون ملک میں مقیم حکام virtually شرکت کریں گے۔