اسلام آباد ہائیکنگ ٹریلز میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد، جرم تصور کی جائے گی

Jul 07, 2023 | 09:31:AM
اسلام آباد ہائیکنگ ٹریلز میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد، جرم تصور کی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کےجنگلا ت میں لگنے  والی آگ پرقابو پانے کیلئے حکومت نے ہائیکنگ ٹریلز میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نور الامین مینگل نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہائیکنگ کے تمام راستوں پر سگریٹ نوشی جرم تصور کی جائے گی , تمام ٹریلز کو سموک فری زون قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  سال کے شروع میں سی ڈی اے نے مارگلہ کی پہاڑیوں میں جنگلات میں آگ لگنے، کوڑا کرکٹ پھینکنے اور فضائی آلودگی کو روکنے کے لیے تمام تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی تھی، اپریل میں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں اس علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے بعد دفعہ 144 نافذ کر دی تھی ،گزشتہ سال اگست میں، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے انوائرمنٹ ونگ نے مارگلہ کی پہاڑیوں میں پیدل سفر کرنے والوں اور سیاحوں کے لیے ایک نئی ہائیکنگ ٹریل کھولی۔