معمولی مکڑی گھر سے بھگانے کیلئے خاتون نے پولیس بُلا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )برطانیہ میں گھر میں معمولی سی مکڑی دیکھ کرخاتون نے پولیس کو طلب کیایہ ایک غیر سنجیدہ بات ہے،لیکن ایسا برطانیہ میں ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی اطلاع مغربی یارکشائر پولیس نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔
یارکشائر پولیس نے خاتون کی آڈیو شیئر کی جس میں وہ گھر میں مکڑی آجانے پر پولیس کو بلا رہی ہیں۔ آڈیو میں خاتون کو فون پر کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’آپ شاید مجھے دیوانہ سمجھیں گے لیکن میں نے بہت لوگوں کو مدد کیلئے پکارا لیکن کسی نے مدد نہ کی، اب آپ ہی میری واحد امید ہیں'۔مذکورہ خاتون نے بتایا کہ ’میرے گھر ایک بڑی مکڑی گھس آئی ہے جسے نکالنے کیلئے فوری کسی کو روانہ کیا جائے‘۔
Please don't ring 999 if there's a spider in your house.
— West Yorkshire Police (@WestYorksPolice) July 4, 2022
This is just one example of an inappropriate call that we've had to our 999 emergency line.
On average, we receive 120 calls a day to our 999 line that are not a life or death emergency.
One is too many.@WYP_Contact pic.twitter.com/ykzwmRhvGR
یارکشائر پولیس نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 'برائے مہربانی اگر آپ کے گھر میں مکڑی گُھس جائے تو اسے بھگانے کے لیے پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 999 پر کال نہ کریں'۔کیپشن میں مزید لکھا گیا کہ 'یہ کال ہیلپ لائن پر آنے والی فضول کال کی مثال ہے، ہمیں روزانہ اوسطاً 120 فون کالز موصول ہوتی ہیں جس میں زندگی یا موت جیسی کوئی ایمرجنسی نہیں ہوتی'۔
اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ وقت ضائع کرنے کے لیے خاتون پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔