صنم جاوید کی کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج

صنم جاوید کی کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج

Jan 07, 2024 | 12:04:PM
صنم جاوید کی کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کی قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی۔

اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے صنم جاوید کی اپیلوں پر سماعت کی اور فیصلہ سنایا۔

ریٹرنگ افسران حلقہ این اے 119, 120 اور پی پی 150 نے ریکارڈ پیش کیا,الیکشن کمیشن کے وکلاء نے صنم جاوید کی الیکشن اپیلوں کی مخالفت کی۔

لاہور ہائی کورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل نے  فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد صنم جاوید کی الیکشن اپیلیں خارج کردیں۔

اپیلیٹ ٹربیونل نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاراچنار سے پشاور جانیوالی مسافر کوچ پر حملہ، خاتون سمیت 4افراد قتل، 3زخمی

خیال رہے کہ صنم جاوید نے ریٹرننگ افسران کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔