ایچ ای سی کا 2 سالہ ڈگری پروگرام کے حوالے سے اہم اعلان

Jan 07, 2023 | 18:15:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ایچ ای سی کا 2 سالہ ڈگری پروگرام کے حوالے سے اہم اعلان
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ڈگری پروگرام کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) نے نومبر 2020 میں 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایچ ای سی نے اس وقت کہا تھا کہ 2018 کے بعد سے کسی بھی کالج سے بیچلر آف آرٹس(بی اے)، بیچلر آف کامرس (بی کام) اور بیچلر آف سائنس (بی ایس سی) کی ڈگری نہیں ملے گی۔جولائی 2021 میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور 4 سالہ گریجویشن پروگرام فی الوقت موخر کرنے پر رضامند ہوگیا تھا۔ایچ ای سی نے 2 سالہ ڈگری پروگرام کے حوالے سے والدین اور طلبہ کے لئے ایک مرتبہ پھر انتباہ جاری کر دیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ پروگرامز میں داخلوں کی آخری تاریخ جون 2019 اور دسمبر 2022 مقرر کی گئی تھی۔

ایچ ای سی نے مزید کہا کہ دو سالہ پروگرام میں داخلے کی صورت میں ڈگری منظور نہیں کی جائے گی، 2 سالہ ڈگری پروگرام کرانے والے اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔