کورونا کے باعث لاک ڈاﺅن کی وجہ سے 2 کروڑ افراد بے روزگار ہو گئے، رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے 2 کروڑ افراد بے روزگار ہوگئے، لاک ڈاون کے وجہ سے ایک کروڑ 70 لاکھ افراد کی زندگی متاثر ہوئی ، اگر لاک ڈاون طویل ہوتا تو غریب ملازمین پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے معاشی اور سماجی نقصانات کی رپورٹ تیار کرلی،ادارہ شماریات نے کوویڈ 19 کے معاشی اثرات کی سروے رپورٹ تیار کی ، کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاون لگایا گیا،
ادارہ شماریات کاکہناہے کہ لاک ڈاون سے پہلے 5 کروڑ 57 لاکھ 74 ہزار افرارد ملازمت کررہے تھے، لاک ڈاون کے دوران 3 کروڑ 55 لاکھ افراد کو روزگار میسر رہا۔
سروے رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ جولائی کے بعد معاشی بحالی شروع ہوئی، لاک ڈاون کے بعد 5 کروڑ25 لاکھ افراد ملازمت کر رہے تھے، جولائی کے بعد معیشت میں وی شیپ بحالی ہوئی۔
ادارہ شماریات کاکہناہے کہ سروے رپورٹ میں روزگار ، تعلیم ، صحت ، ترسیلات زر کو شامل کیا گیا ہے، فوڈ سیکیورٹی اور گھریلو اخراجات کو بھی سروے رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔