الیکشن2024: کراچی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کیلئے 9 ڈسپیچ سینٹرز قائم

Feb 07, 2024 | 13:22:PM
الیکشن2024: کراچی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کیلئے 9 ڈسپیچ سینٹرز قائم
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ سامان کی ترسیل کے لیے کراچی کے سات اضلاع میں 9 ڈسپیچ سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کے لیے کراچی شہر کے 7 اضلاع میں مجموعی طور پر 9 ڈسپیچ سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا سامان ریٹرننگ افسران کے حوالے کیا جا چکا ہے جہاں سے آج(بدھ(صبح سے ترسیل ہو گی۔

ضلع شرقی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل ایکسپو سینٹر سے ہو گی،ضلع کیماڑی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل جی سی ٹی سائٹ سے ہو گی جب کہ ضلع ملیر میں پولنگ کے سامان کی ترسیل ڈی سی ملیر کے دفتر سے ہو گی۔اسی طرح ضلع غربی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل ڈی سی غربی کے دفتر سے ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس کی تیاریاں مکمل

ضلع وسطی میں گورنمنٹ کمپری ہینسیو اسکول نارتھ ناظم آباد سے پولنگ عملے کو سامان دیا جائے گا جب کہ ضلع کورنگی میں ترسیل سپیریئر کالج شاہ فیصل، گورنمنٹ گرلز کالج کورنگی ڈھائی نمبر سے ہو گی۔