ہندوستانی کلچر کا فروغ،’کاشیز’ کا ویڈیو شوٹ تنقید کی زد میں آگیا

Feb 07, 2024 | 09:32:AM
پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر اور میک اپ آرٹسٹ کاشف اسلم عرف ’’کاشیز‘‘ کا ہندوستانی کلچر کو فروغ دیتا ویڈیو شوٹ تنقید کی زد میں آگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر اور میک اپ آرٹسٹ کاشف اسلم عرف ’’کاشیز‘‘ کا ہندوستانی کلچر کو فروغ دیتا ویڈیو شوٹ تنقید کی زد میں آگیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کاشیز کے آفیشل پیچ سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں انہوں نے ننھی ننھی معصوم بچیوں کو بطور ماڈل پیش کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لہنگے کے ساتھ چولی پہنی یہ ننھی ماڈل کاشیز کے ملبوسات اور میک اپ کی نمائش کر رہی ہیں تاہم اس ویڈیو نے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصرے جمع کر لیے۔

فیشن کی دنیا  میں دلچپسی رکھنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین کو ان ماڈلز کا لباس کچھ خاص نہ بھایا اور ساتھ ہی کاشیز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

صارفین کا کہنا تھا،’ان چھوٹی ماڈلز کے  بلاؤز کو پوری لمبائی میں سلایا جانا چاہیے تھا’۔ ایک اور صارف کا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’ہم سب مسلمان ہیں۔ بچوں کے لیے معذرت اور والدین کے لیے شرمندگی’۔ جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ انڈین کلچر کیوں پروموٹ کر رہے ہو؟ اللہ ہدایت دے

یاد رہے کہ کاشف اسلم کا شمار پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پر بھی معروف اور نامور میک اپ آرٹسٹس میں کیا جاتا ہے جو اپنی مہارت سے عام سے عام ماڈل کو خوبصورت ترین پیش کرنے میں ماہر ہیں۔

کاشف اسلم عرف کاشیز نہ صرف اپنے میک اپ بلکہ برائیڈل ملبوسات اور جیولری کیلئے بھی مشہور ہیں بلکہ اسی کے ساتھ ساتھ کئی شہروں میں اپنے سیلون کیلئے بھی مقبول ہیں۔