صدارتی آرڈیننس جاری کرنا آئین اور پارلیمان پر حملہ ہے، پیپلز پارٹی

Feb 07, 2021 | 19:00:PM
صدارتی آرڈیننس جاری کرنا آئین اور پارلیمان پر حملہ ہے، پیپلز پارٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئینی بحران پیدا کردیا ہے، سینٹ الیکشن کامعاملہ عدالت میں ہے ،حکومت نے راتوں رات آرڈیننس جاری کردیا،جو آئین اورپارلیمان پرحملہ ہے۔
شیری رحمان نے میاں رضا ربانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حکومت عدالت پربھی دباؤڈال رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی الیکشن میں مستقل شفافیت کی حامی رہی ہے،بل اس وقت پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے،پارلیمنٹ میں معاملے پربحث کی جاسکتی تھی، لگتاہے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی پارٹی کےساتھ نہیں۔
میاں رضا ربانی کاکہناتھا کہ اپوزیشن شفاف انتخابات پر یقین رکھتی ہے، بل کمیٹی میں پڑا رہا حکومت نے اس پر بحث نہیں کی،یہ کس قسم کی کابینہ ہے کہ اس ایک رائے ہی نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ترمیم کے حوالے سے بحث کی نہ ہی سینیٹ کواعتمادمیں لیا گیا۔
سینٹر رضا ربانی نے کہاکہ وزیراعظم نے کہاسینیٹ الیکشن شوآف ہینڈسے ہونے چاہئیں،کابینہ نے صدرکوسپریم کورٹ کوریفرنس بھیجنے کاکہا،کابینہ نے سٹینڈنگ کمیٹی کوزیرالتوابل پاس کرانے کاکہا،میاں رضاربانی نے کہاکہ آئین میں اپنی مرضی سے ترمیم نہیں کی جاسکتی ،ان کاکہناتھا کہ ایسی قانون سازی اپنی زندگی میں نہیں دیکھی۔