متحدہ عرب امارات میں صرف بو ڑھوں اور بیماروں کو کورونا ویکسین دی جا ئے گی

Feb 07, 2021 | 18:59:PM
متحدہ عرب امارات میں صرف بو ڑھوں اور بیماروں کو کورونا ویکسین دی جا ئے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)متحدہ عرب امارات نے عارضی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اس وقت ملک میں صرف بڑی عمر کے افراد اور بیماروں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جائے گی۔
 تفصیلا ت کے مطا بق سرکاری خبر رساں ادارے نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ویکسینیشن کے حوالے سے مذکورہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ بیماری کی روک تھام کی جا سکے۔ چار سے چھ ہفتوں کے دوران حکام زیادہ سے زیادہ عمر رسیدہ اور مخصوص بیماریوں میں مبتلا افراد کو ویکسین لگانے کی کوشش کریں گے۔
 رپورٹ کے مطابق کچھ کیسز میں آبادی کے دیگر طبقات کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ ویکسینیشن پالیسی میں عارضی تبدیلی اس وقت کی گئی جب گذشتہ چھ ہفتوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد تین گنا بڑھ گئی۔