حکومت نے عدلیہ سمیت ہر ادارے کو متنازع بنادیا:شازیہ مری

Feb 07, 2021 | 15:53:PM
 حکومت نے عدلیہ سمیت ہر ادارے کو متنازع بنادیا:شازیہ مری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی کی رہنماشازیہ مری  نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل سینٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس لا کر عدلیہ کو ڈکٹیٹ کیا جارہا ہے۔اس حکومت نے عدلیہ سمیت ہر ادارے کو متنازع بنادیا۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سینٹ کے طریق کار کو تبدیل کرنے کی بات کی۔ اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ ابھی نہیں آیا ، پی ٹی آئی کے پاس پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، عدالت کو ڈکٹیٹ کیا جارہا ہے کہ ہمیں یہ فیصلہ چاہئے ۔ حکومت نے سکیورٹی کے ادارے کو متنازع بنادیا ہے ،پی ٹی آئی کی نالائق حکومت جس سہارے پر کھڑی ہے وہ سب جانتے ہیں۔سینٹ کےووٹ  کےلئےسلیکٹڈ وزیر اعظم رشوت کی شکل میں پچاس پچاس کروڑ دے رہا ہے۔

 شازیہ مری نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اس حکومت کو توفیق نہیں ہوئی کہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھیں ،شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کے پاس اکثریت نہیں کہ ترمیم لائیں، آپ نے اپوزیشن کو بے نقاب کرنے کی بات کی خود بے نقاب ہوگئے تحریک انصاف صرف ٹوپی ڈرامہ کررہی ہے۔ چودھری سرور نے 54 ووٹ اس وقت حاصل کئے جب صرف 34 ارکان پی ٹی آئی کے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے ساتھ جو لوگ کھڑے ہیں وہ بھی عمران خان کی کارکردگی سے پریشان ہیں۔شوگر مافیا ، دوائی مافیا ، آٹا مافیا ، تیل مافیا عمران خان کے بنی گالا میں بیٹھے ہیں۔ اس وقت بادشاہوں اور مافیاز کی حکومت ہے۔ آج ایک صحافی ٹوئیٹ کرکے آرام سے نہیں بیٹھتا اسے دوسرے روز اٹھادیا جاتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی کی کارکردگی اس کی سب سے بڑی دشمن ہے۔عطا بابر نے پولیو مہم کو نقصان پہنچایا آج تک سزا نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد9فروری کو عظیم الشان جلسہ ہوگا۔یقین ہے جلسہ تمام جلسوں سے بڑا ہوگا،جلسے کے حوالے سے کارکنان میں بہت جوش ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: