عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، فواد چودھری ودیگر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقررکر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
کازلسٹ کے مطابق توہین الیکشن کمیشن اور ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت13 دسمبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں 6 حلقوں سے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی ،عمران خان نے صرف چارسدہ سے بطور کامیاب امیدوار اخراجات کی تفصیل جمع کرائی ،چارسدہ سے بھی اخراجات کی تفصیل مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی ،قانون کے مطابق انتخابات کے بعد3 دن میں اخراجات کی تفصیل جمع کرانی ہوتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: اگر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا تو نیا چیئرمین پی ٹی آئی کون ہوگا؟