پارٹی کارکن میری طاقت ہیں،بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پارٹی کے کارکن میری طاقت اور جمہوریت کے پاسبان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خواتین ونگ کی صدر ایم پی اے فریال تالپور اور پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑونے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماو¿ں کی پی پی پی چیئرمین سے صوبے کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے کارکن میری طاقت اور جمہوریت کے پاسبان ہیں،پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کےلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کریں۔