زرداری کے سر میں چوٹیں،حاضری سے استثنا کی درخوا ست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں کلسابق صدر آصفعلی زرداری کی درخواست ضمانت سماعت کے لئےمقرر ہے تاہم انہوں نے کے وکیل کے ذریعے حاضری سے استثنا کے لئے درخواست جمع کروائی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ طبیعت خرابی کی وجہ سے کل عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتا۔
ًتفصیلا ت کے مطا بق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ضیاءالدین اسپتال میں 22 نومبر سے داخل ہوں، درخواست کے ساتھ آصف علی زرداری کے میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے، عدالت میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو گرنے سے سر میں چوٹیں آئیں اور انہیں 22 نومبر کو اسپتال میں دوبارہ داخل کروایا گیا۔رپورٹ کے مطابق آصف زرداری رات کو گرگئے تھے جس کے باعث انہیں اسپتال لایا گیا تھا، آصف زرداری کو گرنے سے سر میں چوٹیں آئیں، سابق صدرکو گرنے کے بعد سر میں سوجن کی شکایت تھی اور سینے کے بائیں طرف درد کی شکایت بھی تھی۔رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے آکسیپٹل میں خون جمع ہے، سابق صدر کا نیورو، آرتھوپیڈکل، اسپائنل سرجن نے معائنہ کیا۔ سابق صدر کے دماغ کا سی ٹی اسکین بھی کیا گیا جس کی بنیاد پر انہیں مزید سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔