انگلینڈ کے 2 کھلاڑیوں کو کورونا ہو گیا ،جنوبی افریقہ کادورہ ملتوی؟

Dec 07, 2020 | 17:37:PM
انگلینڈ کے 2 کھلاڑیوں کو کورونا ہو گیا ،جنوبی افریقہ کادورہ ملتوی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی افریقہ کے دورے پر آئی انگلینڈ کی ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دورہ کھٹائی میں پڑ گیا ۔جس کے بعد میچ نہ ہونے کی قیا س آ را ئیاں بھی کی جا رہی ہیں۔
ًتفصیلا ت کے مطا بق سیریز کا پہلا ون ڈے میچ جمعہ کو شیڈول تھا لیکن جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ایک رکن کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میچ کو اتوار تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔ہفتے کو جنوبی افریقی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ  منفی آ گئے تھے جس کے بعد اتوار کو میچ کے انعقاد کے امکانات روشن ہو گئے تھے لیکن انتظامیہ کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب انہیں 2 انگلش کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی گئی۔کرکٹ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ دورے پر آئی انگلش ٹیم کے دو ارکان وائرس کا شکار ہو گئے ہیں البتہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وائرس کا شکار ہونے والے 2 افراد کھلاڑی ہیں یا ان کا تعلق سپورٹ اسٹاف سے ہے۔دونوں ملکوں کی کھیل کی گورننگ باڈیز نے کہا کہ کرکٹ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے افتتاحی میچ منسوخ کرنے پر اتفاق کیا ہے جو پارل میں منعقد ہونا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سیریز کے بقیہ دونوں میچوں کے انعقاد کا فیصلہ آزادانہ بنیادوں پر ٹیسٹ کے نتائج کی جانچ کے بعد کیا جائے گا۔