عمران خان کو گھر جانا ہوگا،ن لیگ کا پہلا استعفا آگیا

Dec 07, 2020 | 14:57:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چودھری حامدحمید نے سپیکر قومی اسمبلی کے نام لکھا اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کے سپرد کردیاجس کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹرینز اور عوام کی جتنی تذلیل اس دور میں ہوئی  ماضی میں کبھی نہیں ہوئی  دیگر ارکان بھی 8 دسمبر تک اپنے استعفے جمع کرادیں گے اور پارٹی مناسب وقت پر سپیکر کے پاس پیش کردے گی ۔

تفصیلات کے مطابق این اے 90سرگودھاسے رکن قومی اسمبلی چودھری حامد حمید نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے ، یہ استعفیٰ قیادت کی ہدایت پردیا گیا ۔ استعفے کے متن میں کہا گیا کہ نااہل وزیر اعظم عمران خان کوگھرجانا چاہیے مسائل بھی حل نہیں ہورہے، استعفیٰ دے رہے ہیں، حکومت قوم پر بوجھ بن چکی ہے ،میڈیا پر پابندیاں لگائیں،اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے پر، غریب کو غریب تر کرنے ، سب کچھ مہنگا کرنے ، بے روزگاری پروہ اس اسمبلی میں نہیں رہ سکتے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ شہبازاور نوازشریف کے ساتھ ہوں اور رہوں گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ لولی لنگڑی جمہوریت میں نہ نیا پاکستان ہے اور نہ پرانے کو چلنے دیا گیا، نوازشریف اور شہبازشریف کی ہدایت پر استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کرادیا، پی ڈی ایم کی پلیٹ فارم پر فیصلہ ہونا باقی ہے، پارٹی کے سب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اس موقف پر قائم ہیں کہ قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، جتنی تذلیل اس دور میں عوام اور پارلیمنٹرینز کی ہوئی، ا س سے پہلے 72سال میں کبھی نہیں ہوئی ۔