ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا معاملہ،الیکشن کمیشن افسران اور ملازمین کی چھٹیاں بند

Aug 07, 2022 | 19:13:PM
ووٹر لسٹوں کی تصدیق، الیکشن کمیشن، ضلعی اور ریجنل افسران، ملازمین کی چھٹیاں بند
کیپشن: الیکشن کمیشن (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ووٹر لسٹوں کی تصدیق کیلئے الیکشن کمیشن نے ضلعی اور ریجنل افسران اورملازمین کی چھٹیاں بند کر دیں۔
الیکشن کمیشن ذرائع کاکہناہے کہ ضلعی اور ریجنل الیکشن کمشنر وفات پاجانے والے افرادکاڈیٹا توجہ سے چیک کریں، کسی افسر کو کام مکمل کرنے تک چھٹی نہیں ملے گی، ذرائع کاکہناہے کہ ووٹر لسٹوں کے تصدیقی عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،تمام افسران 10 اگست تک اپنی پراگرس رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائیں،ضلعی اور ریجنل الیکشن کمشنرز وفات پا جانے والے افراد کا درست ڈیٹامرتب کریں۔
ذرائع کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن نے نادرا اور لوکل گورنمنٹ سے مل کر دوبارہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا فیصلہ کیا ہے،نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے ریکارڈ سے ووٹرز لسٹوں میں بے ضابطگیاں دور کی جائیں گی، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں بے ضابطگیوں کے باعث فیصلہ کیا گیا ، انتخابی فہرستوں میں بے ضابطگیاں ختم کرنے کیلئے عوام سے بھی اپیل کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ تمام افراد اپنا ووٹ 8300 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے ووٹ کی تصدیق کریں،انتخابی فہرستوں کی حتمی فہرست کا اجرا25 اگست کو کیا جائے گا،الیکشن شیڈول جاری ہونے تک کوئی بھی شہری اپنے ووٹ کی تصدیق اور ووٹ ٹرانسفر کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی منظوری دےدی