عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی

Apr 07, 2023 | 15:04:PM
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں  توشہ خانہ کیس میں عدالتی آرڈر شیٹ گم ہونے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ہے۔

توشہ خانہ کیس میں عدالتی آرڈر شیٹ گم ہونے پر عمران خان کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی توہین عدالت کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی جبکہ ٹرائل کورٹ کی تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔

توہین عدالت کیس پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی آفس کو تین دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا، عدالت نے ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ 28 اپریل تک طلب کر لی اور عمران خان کے وکیل کو ٹرائل کورٹ کی رپورٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور سٹیٹ کونسل نے استدعا کی کہ آئی جی آفس کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے وقت دیا جائے۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈا پور کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل  خواجہ حارث نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کی آئندہ سماعت کا لائحہ عمل بھی دیکھا جائے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آئی جی کا موقف آ جائے تو پھر دیکھیں گے کہ کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے۔ خواجہ حارث کا عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ کی رپورٹ کی کاپی ہمیں مل جائے تو ہم پڑھ لیں گے جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا آپ کو ٹرائل کورٹ کی رپورٹ پڑھنے کے لیے دے دیتے ہیں۔ 

دوسری جانب درخواست گزار وکیل  رضوان عباسی نے عدالت سے استدعا کی کہ ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ بھی طلب کر لیں  جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ کمشنر آفس سے انکی رپورٹ بھی منگوا لیتے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔