ٹویٹر نے بھی صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی

Apr 07, 2022 | 10:23:AM
ٹویٹر نئی سہولت
کیپشن: ٹویٹر لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹوئٹر نے طویل انتظار کے بعد اپنے صارفین کے لیے ایڈٹ بٹن کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا ، جس پر کام شروع کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کے ٹوئٹرکے بورڈ آف ڈائریکٹر بننے کے بعد یہ اعلان سامنے آیا ہے ،گزشتہ پیر کو ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر سے صارفین سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ ٹوئٹر پر ایڈٹ بٹن چاہتے ہیں۔


تاہم ٹوئٹرنے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ سال سے اس پر کام کر رہے ہیں، اور انہیں یہ خیال کسی کے پول دیکھنے کے بعد نہیں آیا۔ٹویٹرکے مطابق ہم آنے والے مہینوں میں ٹوئٹر لیبس میں ٹیسٹنگ شروع کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایڈیٹ بٹن کی ٹیسٹنگ ٹوئٹر بلیو پر رواں برس کے اواخر میں کی جائے، جس کی ماہانہ سبسکرپشن سروس 3 ڈالر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی