آرمی چیف سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات،دفاعی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

Apr 07, 2021 | 18:23:PM
 آرمی چیف سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات،دفاعی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق روسی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمدمیں آرمی چیف سے ملاقات،دفاعی تعلقات میں وسعت ، افغان امن عمل، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں افغان عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔
 آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک روس تعلقات کو وسعت دینے اورفوجی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں،پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔پاکستان بھی دوطرفہ فوجی تعاون کے فروغ کی خواہش رکھتا ہے، کسی کے متعلق منفی سوچ نہیں ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مثبت سمت میں جارہے ہیں، یہ تعلقات مختلف شعبوں میں مزید فروغ پائیں گے۔سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ روسی وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : قومی ائیرلائن کو اربوں روپے کا نقصان