آرمی چیف کا یوم دفاع کے روز سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ 

Sep 06, 2022 | 22:19:PM
آرمی چیف ، دورہ
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف نے یوم دفاع کے روز سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقوں کا دورہ کیا ۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یوم دفاع و یوم شہداءکا دن بلوچستان کے دور دراز سیلاب متاثرہ علاقوں میں گزارا، آرمی چیف نے جعفرآباد میں قائم آرمی فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، آرمی چیف کو پاک فوج کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے جوانوں سے ملاقات کی، آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کی تعریف کی،آرمی چیف نے فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلیف کیمپس میں سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی۔سیلاب متاثرین نے مشکل وقت میں آنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا،آرمی چیف نے ملٹری کالج سوئی کا بھی دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کالج میں دی جانیوالی تعلیم اور ٹریننگ بارے بتایا گیا، آرمی چیف نے ملٹری کالج سوئی میں اساتذہ اور طلبا سے ملاقات کی،آرمی چیف نے کالج میں دی جانیوالی تعلیمی اور دیگر سہولیات کو سراہا،کالج کے اساتذہ اور طلبا نے بہترین سہولیات کی فراہمی پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق کیڈٹ کالج سوئی 2011 میں قائم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:’’6 ستمبر پاک افواج کے غیرمتزلزل عزم کی علامت ہے‘‘