سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اچانک اضافہ 

Oct 06, 2023 | 18:27:PM

(اشرف خان)سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اچانک اضافہ ہو گیا۔
صرافہ بازار ڈیلرز کے مطابق فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہوگیا،فی تولہ سونا 1 لاکھ 88 سے بڑھ کر 1 لاکھ 90ہزار 400 روپے کا ہوگیاجبکہ 10 گرام سونا 2837روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 63 ہزار 237 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 3ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1811 ڈالر کا ہوگیا۔
صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باعث ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کے بعد تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا

مزیدخبریں