(24نیوز)پشاور میں پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن اور محکمہ تعلیم میں مذاکرات ناکام ہوگئے ۔
پولیس نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، پولیس کی شدید ہوائی فائرنگ ،پتھر لگنے سے6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
مظاہرین نے کل سے تمام پرائمری سکول بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری واپس نہیں جائیں گے۔
پرائمری اساتذہ بنیادی پے اسکیل 15 کرنے کےحق میں احتجاج کررہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پینشن اصلاحات کےنام پرتنخواہوں سے کٹوتی بندکی جائے، رات بھی سڑک پر گزاریں گے، کل سے خواتین اساتذہ بھی احتجاج میں شریک ہوگی۔
مظاہرین اسمبلی کے اطراف میں بیٹھ گئے، علاقے میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی.
پولیس کی جانب سے درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،جن کے کوائف وغیرہ چیک کئے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اساتذہ پر تشدد اور گرفتاری کا سلسلہ جاری،پولیس کا کہنا ہے کہ جو بھی جی ٹی روڈ پر نظر آئے اسے گرفتار کرلیا جائے، پولیس نے سخت آپریشن کرکے150 سے زائد اساتذہ گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری