سازش کا تانہ بانہ عمران خان سے مل چکا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

Oct 06, 2022 | 16:22:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آڈیو لیک کرنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں، اگر ہمیں آڈیو لیک کرنی ہوتی تو اپنی کیوں کراتے ؟ سازش کا تانہ بانہ عمران خان سے مل چکا ہے
کیپشن: وزیرعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آڈیو لیک کرنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں، اگر ہمیں آڈیو لیک کرنی ہوتی تو اپنی کیوں کراتے ؟ صدر مملکت نے 20 منٹ میں اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری منظور کی، سازش کا تانہ بانہ عمران خان سے مل چکا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے، آڈیو لیک کے بعد کوئی ابہام رہ گیا ہے کہ مکروہ سازش کس نے کی ؟ یہ پاکستان کے خلاف بدترین سازش ہے، یہ قوم سے غداری ہوئی ہے، اس سازش کی تمام ذمہ داری عمران خان اور اس کے ٹولے پر ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان سر سے پاؤں تک فراڈیہ ہے، اگر سازش کا تانا بانا ہم سے ملے تو ہر سزا بھگتنے کے لیے تیار ہیں، آڈیو لیک میں کہا گیا ہمیں سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے، یہ قوم سے غداری ہوئی ہے، عمران دور میں بیرونی دنیا سے خراب تعلقات کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران خان پتھر دل انسان ہے، ملک میں سیلاب نے قیامت برپا کر دی، عمران خان بیرونی دنیا کو سیلاب متاثرین کی امداد سے روک رہے ہیں، خیبرپختونخوا قرضے لے کر ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکا۔

 انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو عدالت عالیہ نے کلین چٹ دی، عمران خان کی بہن علیمہ خان کو کس نے این آر او دیا ؟ سابق چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا گیا، آڈیو لیک سے متعلق تمام حقائق شفافیت سے سامنے لائیں گے۔