عوام کیلئے ایک اور بری خبر،تیل کمپنیوں نےمارجن بڑھانے کی منظوری دیدی

Nov 06, 2022 | 23:37:PM
 عوام,بری خبر،تیل کمپنیوں ,مارجن ,منظوری , پٹرول, ڈیزل
کیپشن: پیڑول پمپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر،شہری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی بوجھ کیلئے تیار ہوجائیں، وفاقی کابینہ نے تیل کمپنیوں کا مارجن 63 فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 2 روپے 32 پیسے فی لٹر اضافے کی وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی، پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب او ایم سی مارجن 3.68 روپے سے بڑھا کر 6 روپے فی لٹر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کے بعد وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا