پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہو رہی کہ الیکشن کے آئینی مطالبے سے پیچھے ہٹ جائیں، اسد عمر

May 06, 2023 | 09:29:AM
 پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہو رہی کہ الیکشن کے آئینی مطالبے سے پیچھے ہٹ جائیں، اسد عمر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہاتھ نہ بڑھانے کے باوجود یہ وہاں پہنچ گئے,یہ خود تو ڈوبیں گے ساتھ ملک کو بھی لے کر ڈوب رہے ہیں، عمران خان کی کال پر آج لاہور سمیت ملک بھر میں لوگ نکلیں گے، آپ آئین کو توڑ کر ملک کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ پیدا کر رہے ہیں۔

 لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وکلا نے عدالت میں بتایا عجیب و غریب پرچے کٹ رہے ہیں, پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہو رہی کہ الیکشن کے آئینی مطالبے سے پیچھے ہٹ جائیں، مسئلہ ایک دن کے الیکشن یا ایک ہی دن الیکشن کا نہیں ہے، ان کو پتہ ہے یہ عوام کا سامنا نہیں کر سکتے,اسد عمر کا کہنا ہے کہ ان کو عمران خان کا خوف ہے اس لئے یہ الیکشن میں نہیں جانا چاہتے، یہ آئین اور قانون سے انحراف کر رہے ہیں، یہ ملک کی تباہی تو کر رہے ہیں لیکن یہ اپنے لیے بھی گڑھا کھود رہے ہیں۔