شمالی وزیر ستان میں وطن کی مٹی پر نثار ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا

May 06, 2023 | 00:47:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستانی عوام نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں اور اب تک جاری ہیں ایسا ہی 4 مئی کو ہوا جب امن دشمنوں کے خلاف کارروائی میں پاک فوج کی 6 جوان شہید ہو گئے ، جن کی رات گئے  نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ دردونی، شمالی وزیرستان میں 4 مئی کو دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے 6جوانوں کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی

،بنوں میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کی نماز جنازہ و تدفین آبائی علاقوں میں ہوئی،شہداء کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی،شہداء میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال، سپاہی نذیر خان شامل، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان بھی جام شہادت نوش کرنے والوں میں شامل ہیں ، نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی افسران، جوانوں سمیت سول افسران، عوام اور شہداء کے لواحقین نے شرکت  کی۔ 

پاک فوج کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔