پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی اداروں کا آپریشن ، بھاری اسلحہ برآمد

Mar 06, 2023 | 21:33:PM
پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی اداروں کا آپریشن ، بھاری اسلحہ برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی اداروں کا آپریشن ، بھاری مقدار میں خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب سوئی کاریز کے جنرل ایریا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریش کیا گیا، لیویز حکام کے مطابق دوران آپریشن خود کش جیکٹ، 64 مارٹر گولے، راکٹ لانچر کے 10 گولے برآمد کیے گئے۔

حکام کے مطابق آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، برآمد ہونے والی خودکش جیکٹ میں 10 سے 15 کلو دھماکا خیز مواد ہے, لیویز حکام کے مطابق دوران آپریشن 270 کلو گرام گولہ بارود، 140 ای آئی ڈی اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کیے گئے۔سیکیورٹی فورسز اور لیویز فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔