بدعنوانی ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،چیئرمین نیب

Mar 06, 2022 | 21:08:PM
چیئرمین نیب، جسٹس (ر)جاوید اقبال، بدعنوانی، ملکی ترقی، رکاوٹ
کیپشن: چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہاہے کہ بدعنوانی ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کافوکل ادارہ کے علاوہ احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے پیرا ہے۔
 نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے کہاہے کہ نیب نے 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 66 میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا،نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر معززعدالتوں میں بدعنوان عناصر کے خلاف دائرمقدمات کی بھرپور پیروی کررہاہے،نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں اکتوبر 2017 سے 31 دسمبر 2021 کے دوران 1405ملزمان کو احتساب عدالتوں نے سزا سنائی۔
چیئرمین نیب کاکہناہے کہ نیب نے تمام علاقائی بیوروز میں وٹنس ہینڈلنگ سیلز بھی قائم کئے ہیں،نیب مقدمات میں سزاﺅں کی مجموعی شرح 66 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کالاہورمیں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ ، عوامی مارچ کا پرتپاک استقبال