مزید بارشیں، برفباری محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مری ، گلیات ، کشمیر اور گلگت بلتسان میں بھی ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے چند اضلاع میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے جبکہ ملک بھر کے پہاڑوں پر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے ساتھ برف باری کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب لاہورشہرمیں بادلوں نے بسیرا کر لیا، ٹھنڈی ہواوں سے موسم خوشگوار ہو گیا ،لاہورکادرجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا جبکہ ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح238 ریکارڈ کی گئی
یہ بھی پڑھیں:یوکرین نے امریکی اسٹنگرسے روسی ہیلی کاپٹر کو مارگرایا،ویڈیو وائرل