لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

Jun 06, 2022 | 20:09:PM
لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر، حکومت نے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: حکومت نے لوڈشیڈنگ میں کمی کا شیڈول جاری کیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کی ہے۔ جس میں ملک میں جاری حالیہ لوڈشیڈنگ میں کمی کا شیڈول پیش کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے عوام سے لوڈشیڈنگ پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کل سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی۔ دورانیہ ساڑھے تین گھنٹے تک رہ جائے گا۔ 

انہوں نے بتایا کہ 16 جون سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 گھنٹے سے بھی کم رہ جائے گا۔ 

اسی طرح جون کے اختتام تک لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2 گھنٹے تک آجائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جولائی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید کم ہوجائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈر اور خوف کے بغیر ملک کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات قوت خرید پر فروخت کی جائیں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات قیمت خرید سے کم پر عوام کو دینا ہمارے لیے ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، ہفتے میں کتنے دن کام کریں؟اہم تجویز پیش

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حکومت ایک پیسہ بھی ٹیکس نہیں لگا رہی۔ 

ہم بتائیں گے کہ چار سال میں خرابیاں پیدا کرنے والا کون ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کو توڑا جو ملک پر خود کش حملہ تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 4 ہزار میگا واٹ کی کمی ہے۔ تمام بجلی کے پلانٹس چلادیے جائیں تب بھی 27 ہزار میگا واٹ تک نہیں پہنچ سکتے۔