مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن روکنے کیخلاف درخواستیں، الیکش کمیشن کو نوٹس جاری

Jun 06, 2022 | 09:55:AM
لاہور ہائیکورٹ،الیکشن کمیشن،مخصوس
کیپشن: درخواست میں الیکشن کمیشن، مسلم لیگ ن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن روکنے کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 جسٹس شجاعت علی خان نے الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن روکنے کے خلاف سموئیل یعقوب سمیت دیگرز کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، ممبران الیکشن کمیشن، مسلم لیگ ن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف درخواست: عدالت سے بڑی خبر آگئی

درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اے کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹفکیشن جاری کیا، الیکشن کمیشن کے رولز کے مطابق کسی جگہ نہیں لکھا کہ ڈی سیٹ ہونے والے اراکین اسمبلی کی جگہ ضمنی الیکشن ہوگا، یا جنرل الیکشن، الیکشن کمیشن خالی سیٹ کے عوض مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹفکیشن جاری کرنے کا پابند ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے برعکس مخصوص نشستوں پر نوٹفکیشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ سنایا، آئین کا آرٹیکل 224 کے سیکشن 6 کے تحت الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کرنے کا پابند ہے، استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے اور ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔