ٹویٹر کمپنی نئے ڈیجیٹل اصولوں پر عمل کرے ورنہ نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہے ، بھارتی حکومت کی وارننگ

Jun 06, 2021 | 08:34:AM
ٹویٹر کمپنی نئے ڈیجیٹل اصولوں پر عمل کرے ورنہ نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہے ، بھارتی حکومت کی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے نائب صدر وینکیا نائیڈو اور   آر ایس ایس کےسربراہ موہن بھاگوت سمیت متعدد قائدین کے ٹویٹر اکاؤنٹ کا ’بلیو ٹک‘ ہٹانے پر ہنگامہ برپا، ٹویٹر کمپنی نے بھارتی حکومت کی جانب سے شدید ردعمل آنے پر  بلیو ٹک بحال کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ٹویٹر کی جانب سے ہفتہ کی صبح ہندوستان کے نائب صدر وینکیا نائیڈو کےٹویٹر اکاونٹ کو غیر مصدقہ قرار دیئے جانے کی وجہ سے ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ حکومت نے اس پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے اور اسے بھارت کے دوسرے سب سے بڑے آئینی عہدے کی توہین قرار دیا ہے۔ ٹویٹر ے اس کے بعد نائیڈو کی بلیو ٹک کو بحال کر دیا۔ اس سے پہلے  آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سمیت متعدد قائدین کی بلیو ٹک بھی غائب ہوگئی تھیں جن میں بعض کو بحال کردیا گیا ۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹویٹر کو حتمی نوٹس جاری کر کے کہا ہے کہ یا تو کمپنی حکومت ہند کے نئے ڈیجیٹل اصولوں پر عمل کرے بصورت دیگر انجام بھگتنے کے لئے تیار رہے!ٹویٹر نے نائب صدر وینکیا نائیڈو کے اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ہٹاتے ہوئے کہا کہ یہ اکاؤنٹ چھ مہینے سے غیر فعال ہے اور کمپنی کی پالیسی کے مطابق غیر فعال کھاتوں کا ویریفکیشن برقرار نہیں رکھا جاتا۔ مرکزی حکومت نے جب اس معاملہ پر سخت رویہ اختیار کیا تو ٹویٹر ے بلیو ٹک کو بحال کر دیا۔وہیں ٹویٹر  نے آر ایس ایس کے کئی بڑی قائدین کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ہٹا دیا ہے۔ جن لیڈران کے کھاتوں سے بلیو ٹک ہٹایا گیا ہے ان میں سربراہ موہن بھاگوت کے علاوہ نائب سربراہ سریش سونی اور انڈیا پرچار کمیٹی کے سربراہ ارون کمار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سنگھ کے لیڈران سریش جوشی اور کرشن گوپال کے ہینڈل کے بلیو ٹک کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ وزارت آئی ٹی کی جانب سےٹویٹر کو بھیجا گیا یہ تیسرا نوٹس ہے۔ وزارت نے تازہ نوٹس میں کہا ہے کہ گزشتہ دو نوٹسوں پر ٹویٹر  کی جانب سے معقول جواب نہیں دیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر ٹویٹر کی جانب سے اب بھی حکومت کے نئے آئی ٹی سے متعلق اصولوں پر عمل نہیں کیا جاتا تو اس پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اسے انجام بھگتنا ہوگا۔ حکومت نے ٹویٹر کو بھارتی عہدیدار کی تقرری کا آخری موقع دیا۔ ٹویٹر کے مطابق نیلے رنگ کے تصدیق شدہ بیج لوگوں کو بتاتے ہیں کہ مستند اکاؤنٹ پر عوامی مفاد ہے۔ بلیو بیج حاصل کرنے کے لئے آپ کا اکاؤنٹ مستند قابل ذکر اور فعال ہونا چاہئے۔ اس کا مقصد توثیق اور پلیٹ فارم پر موجود صارفین میں اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے ہے جس کی تصدیق کے لئے ٹویٹر کے ذریعہ کسی اکاؤنٹ کی شناخت کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکار ایس بی جان 87 برس کی عمر میں چل بسے