سیلفی لیتے نوجوانوں پر ہاتھیوں کا دھاوا ، ویڈیو وائرل

Jul 06, 2023 | 12:50:PM
بھارت میں ہاتھیوں کی موجودگی میں سیلفی لینا نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا۔ بھارت میں سیلفی لیتے نوجوانوں پر ہاتھیوں نے دھاوا بول دیا۔ ہاتھیوں کے جھنڈ کا حملہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارت میں ہاتھیوں کی موجودگی میں سیلفی لینا نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا۔ بھارت میں سیلفی لیتے نوجوانوں پر ہاتھیوں نے دھاوا بول دیا۔ ہاتھیوں کے جھنڈ کا حملہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپوٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں تین دوست سیلفی لینے لگے تو پیچھے سے ہاتھیوں کا جھنڈ آگیا جس کو دیکھ کر تینوں نوجوان بھاگ نکلے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں دوست جھنڈ کود یکھ کر اپنی جان بچانے بھاگ نکلے جبکہ ایک شخص بھاگتے ہوئے گر بھی جاتا ہے لیکن پھر اٹھ کر بھاگنا شروع کردیتا ہے۔ آخر کار تینوں اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتی ہی وائرل ہوگئی۔ 

مزید پڑھیں:  آن لائن گیم میں دوستی پر بھارتی لڑکے کے عشق میں پاکستان سے بھارت جانے والی خاتون گرفتار

یاد رہے کہ ماضی میں بھی ہاتھیوں اور دیگر جانوروں کے سیاحوں پر حملے کی ویڈیوز سامنے آتی رہی ہیں۔ محکمہ جنگلات کے حکام کی جانب سے عوام پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ جانوروں جیسے ہاتھی، شیر ودیگر کو پریشان نہ کریں۔