پرویز الٰہی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی،فریقین کونوٹسز جاری

Jul 06, 2023 | 10:51:AM
پرویز الٰہی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی،فریقین کونوٹسز جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کو مزیدمقدمات میں گرفتاری کا خوف،لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہٰی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل کیلئے درخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن،آئی جی پنجاب و دیگر فریقین کو13جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس محمد امجد رفیق نے چودھری پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عامر سعید راں پیش ہوئے،پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل بھی ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہم سیکشن 99 ای کے تحت آئے ہیں،ہمیں مقدمات کے ریکارڈ کیساتھ گرفتاری سے پہلے بتایا جائے،درخواست گزار کا دل کا ٹیسٹ بھی کروایا جائے،وکیل پنجاب حکومت نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار بھی ایک شہری ہے،یہ ہر چھوٹے چھوٹے مسئلے کیلئے عدالتوں میں آ جاتے ہیں،درخواستیں دائر کرکے عدالتوں پر مزید بوجھ ڈالتے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا،مزید سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی گئی.

یہ بھی پڑھیں:  جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھراؤ کیس، خدیجہ شاہ  سمیت دیگر خواتین کی عدالت پیشی