حکمران چند دنوں کے مہمان ، جلدالیکشن کا اعلان کرنا پڑےگا، شاہ محمود قریشی

Jul 06, 2022 | 21:38:PM
تحریک انصاف کے رہنما، شاہ محمود قریشی، امپورٹڈ حکمران، چند دنوں کے مہمان، جلد الیکشن کا اعلان
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکمران چند دنوں کے مہمان ہیں،حکمرانوں کو عوامی دباؤ پر جلد الیکشن کا اعلان کرنا پڑے گا۔
ملتان میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج ہمارے پاس اقتدار نہیں ہے لیکن پھر بھی لوگ پی ٹی آئی میں شامل رہے ہیں،ہمارے مدمقابل پرانی سیاسی جماعتیں اپنے کچھ علاقوں تک محدود ہو چکی ہیں آئندہ انتخابات میں عوام امیدواروں کو نہیں بلے کو ووٹ دیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ امپورٹڈ حکمرانو ں نے چند دنوں میں ملکی معیشت برباد کردی،جن سے چند ہفتوں میں ملکی معیشت نہیں سنبھل سکی وہ آگے ملک کیا چلائیں گے،شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ امپورٹڈ حکمران چند دنوں کے مہمان ہیں حکمرانوں کو عوامی دباؤ پر جلد الیکشن کا اعلان کرنا پڑے گا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ 2018 کے انتخابات میں بھی عوام نے عمران خان کو بھر پور مینڈیٹ دیا،عوام کا مینڈیٹ راتوں رات چوری کرلیا گیا،ان کا کہناتھا کہ عوام نے اپنا ذہن بنالیا ہے کہ وہ اب عمران خان کا ساتھ دیں گے اورامپورٹڈ حکمرانوں سے اپنا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لیں گے۔
انہوں نے کہاکہ عوام جانتے ہیں ملکی حالات کے ذمہ دار کون ہیں،سازش کس نے کی اور مداخلت کیوں ہوئی،ان کا مزید کہناتھا کہ ایک سازش کے تحت مداخلت کر کے عمران خان کو اقتدار سے الگ کیا گیا،مہنگائی کے حوالے سے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے تھے وہ اقتدار میں ہیں،حکومت کے پاس معیشت کی بہتری اور عوام کو ریلیف دینے کا کوئی منصوبہ نہیں۔
انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زین قریشی کی حمایت پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تاجر برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،تاجر برادری نے آج غلامی سے چھٹکارا حاصل کر لیا،ان کا کہناتھا کہ آزاد عدلیہ کا جب علم اٹھایا گیا تو ملتان کے شہری سب سے آگے تھے ملتانیوں نے ہمیشہ ملک کے اپنا خون دیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ضمنی الیکشن اب نالی سولنگ کا نہیں رہا،ملتان کا ضمیر بھی زندہ ہے، ملتانیوں کا ضمیر نہیں بکے گا،ان کا کہناتھا کہ میرا منہ کھلا تو نیٹو کے ٹرکوں تک بات چلی جائے گی ،عمران خان تنہا نہیں، 14 تاریخ کو عمران خان ملتان آرہا ہے، عمران خان بتانے آرہا ہے شازش کیسے ہوئی،عدم اعتماد کون لے کر آیا،ان کا کہناتھا کہ17 جولائی کو آپ نے فیصلہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ؛ منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف تحریک انصاف کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر