انشا آفریدی کے جوڑے کی قیمت کتنی تھی؟ تفصیلات آگئیں

Feb 06, 2023 | 17:34:PM
فائل فوٹو
کیپشن: انشا آفریدی کے جوڑے کی قیمت کتنی تھی؟ تفصیلات آگئیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )قومی کرکٹر شاہین آفریدی سے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے عروسی لباس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

 انشا آفریدی نے اپنے نکاح کے موقع پر ’ریبلک ویمنز ویئر بائی ثناء سکندر خان‘ کا جوڑا زیب تن کیا۔انشا کے اس خوبصورت جوڑے کی قیمت برانڈ نے 8 لاکھ بتائی ہے۔

انشا آفریدی نے اس پُر مسرت موقع پر سفید اور گلابی رنگ کے امتزاج کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے سفید رنگ کی شلوار قمیض اور واسکٹ پہنا۔

اس کے علاوہ انشا آفریدی اپنی زندگی کے نئے سفر کے لیے کراچی سے تعلق رکھنے والے میک اپ آرٹسٹ فرقان احمد سے تیار ہوئیں جنہوں نے شاہین اور انشا کی تصویر بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

View this post on Instagram

A post shared by FurqansSalon (@furqanssalon)

واضح رہے کہ انشا اور شاہین آفریدی  کا نکاح نجمعہ 3 فروری کو کراچی میں ہوا جس میں معروف کرکٹرز نے شرکت کی۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا اور قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا نکاح ہوا ہے اور ان کا حق مہر  بھی ان کی بڑی بیٹی اقصیٰ کی طرح مہر فاطمہؓ قرار  پایا ہے۔انشا اور شاہین کا نکاح 3 فروری کو کراچی میں ہوا جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔ شاہین شاہ کا نکاح کراچی کی مسجد میں ہوا جو  کہ مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اپنے نکاح پر کرتا پاجامے میں ملبوس تھے جبکہ دلہن نے ہلکے گلابی رنگ کا کامدار جوڑا زیب تن کر رکھا تھا۔سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کا حق مہر، مہرِ فاطمہؓ رکھا گیا ہے۔ مہرِ فاطمہ اُس مہر کو کہا جاتا ہے جو نبی پاک ﷺ نے خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور دیگر صاحب زادیوں اور اکثر ازواجِ مطہرات کا مقرر  کیاتھا۔اُس کی مقدار  500  درہم چاندی ہے۔ مہر فاطمہؓ موجودہ دور کے وزن سے ایک کلو 530 گرام چاندی یا اس کی قیمت ہے۔جو کہ قدیم تولے سے 131 اعشاریہ 25 تولہ بنتا ہے۔