گہرے پانی میں لہریں چیرتی ہوئی بس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Feb 06, 2023 | 12:01:PM
گہرے پانی میں لہریں چیرتی ہوئی بس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
کیپشن: بس گہرے پانی کو کراس کراس کرتے ہوئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ڈرائیور نے گہرے پانی سے بس کو گزار کر سب کو حیران کر دیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی جس کے باعث درخت گر گئے، ہر طرف سیلاب آ گیا اور اہم سڑکیں بھی بند ہو گئیں۔ اس صورت حال نے نظام زندگی کافی متاثر کیا لیکن شہر کو صاف کرنے کی کوشش شروع ہو چکی ہے۔ انتظامی ادارے نقصان کا تخمینہ لگانے اور نیچلے علاقوں کا سروے کرنے میں لگ گئے ہیں۔ اس تباہی کو نیوزی لینڈ کی تاریخ کا "سب سے بڑا موسمیاتی واقعہ" بھی قرار دیا گیا ہے جبکہ ان تمام تر مشکلات کے باوجود ایک بس ڈرائیور نے اپنی مہارت کے جوہر دکھا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا کیک ڈریس بنانے کا ریکارڈ سوئس ماہر بیکر کے نام

موسلادھار بارش کے باعث ہر طرف اتنا پانی جمع ہو گیا کہ سڑک پر کھڑی گاڑیاں بھی اس میں ڈوبکیاں کھاتی نظر آنے لگیں۔ ایسے حالات میں ماہر ڈرائیور نے ایک مسافر بس کو گہرے پانی میں ڈوبی سڑک سے گزار  جو پانی کو چیرتی ہوئی منزل کی طرف بڑھتی گئی۔

مسافروں کو منزل تک پہنچانے کے ڈرائیور کے عزم کو ظاہر کرتے اس دلفریب منظر کی ویڈیو لوکل بورڈ کی ڈپٹی چیئرپرسن ڈیبی بروز نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ واضح رہے کہ بس کے اندر کئی مسافر سوار بھی سوار تھے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے اور صارفین کے جانب سے ڈرائیور کی اس دلیری اور مہارت کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔