بھار ت میں کسانوں کی پہیہ جام ہڑتال

Feb 06, 2021 | 20:02:PM
بھار ت میں کسانوں کی پہیہ جام ہڑتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے ملک بھر میں روڈ بلاک کرکے پہیہ جام ہڑتال کی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے 3 گھنٹے کیلئے ملک بھرکی سڑکیں اور ہائی وے بلاک کر دیں۔ کسانوں کی پہیہ جام ہڑتال کے باعث دہلی، اترکھنڈ ، اترپردیش اور دہلی بارڈر کے اطراف سکیورٹی میں اضافہ کردیا۔دہلی بارڈر پر 50 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جبکہ سرحدی راستوں کی ڈرونز سے نگرانی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے نو میٹرو اسٹیشنز میں آنے جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کسانوں نے دہلی کے سرحدی راستوں پر 70 روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔
ادھر مودی حکومت کی جانب سے آزادی اظہار رائے کو قابو کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔کسان احتجاج کی رپورٹنگ کرنے والے متعدد صحافیوں کیخلاف بغاوت کے مقدمات درج کرلئے گئے۔ تمام مقدمات ان ریاستوں میں درج کئے گئے جہاں بی جے پی برسر اقتدار ہے۔
دوسری جانب دی ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا، پریس کلب آف انڈیا اوردیگر صحافی گروپوں نے مقدمات کی مذمت کی ہے۔