باہر سے پیسے لے آئیں اور جیلوں سے باہر آجائیں: فوادچودھری

Feb 06, 2021 | 13:04:PM
باہر سے پیسے لے آئیں اور جیلوں سے باہر آجائیں: فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہےکہ مریم بی بی کا اپنی پارٹی میں کوئی قد نہیں،  اللہ ان سب کو صحت دے ، ان کے خلاف کیسز کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،  باہر سے پیسے لے آئیں اور جیلوں سے باہر آجائیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ماسک کے باوجود فضل الرحمان اور مریم نواز کے چہروں پر مایوسی تھی،  عدالتوں سے انہیں این آر او مل نہیں پا رہا،  ان سب کو چاہیے کہ الائنس کے بجائے ایک ہوجائیں، ایک نئی پارٹی بن جائے  پھر مقامی الیکشن لڑیں ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ  500 ارب روپےکی ریکوری تو ہوگئی ہے اوربیرون ممالک گیا ہوا پیسا وہاں کے لوگ استعمال میں لاتے ہیں  اس لیے وہ ممالک ان کے دفاع کے لیے آجاتے ہیں،  پوری کوشش کر رہے ہیں وہ پیسا باہر سے لایا جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ جن لوگوں کی وجہ سے مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ ہمیں بتا رہے ہیں، عوام سے پوچھتا ہوں کہ کون اپنے بچوں کو زرداری یا نوازشریف بنانا چاہے گا،  عوام اپنے بچوں کو عمران خان بنانا چاہیں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ   با اختیار حکومتی آرڈیننس لائے ہیں،  بلدیاتی الیکشن پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہوں گے جبکہ پی ڈی ایم اور مریم ان الیکشن میں حصہ لیں گی۔