(24 نیوز)تاریخی بابری مسجدکی شہادت کے 28سال مکمل ہو گئے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ بابری مسجد کی شہادت نام نہادجمہوری بھارت پرایک سیاہ دھبہ ہے، بھارتی سپریم کورٹ کے ناقص فیصلے سے رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے 28 سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہاہے کہ آج کادن تاریخی بابری مسجدکی شہادت کاغم یاددلاتاہے، بی جے پی کے انتہاپسندوں نے ریاستی سرپرستی میں بابری مسجدکو شہیدکیا، یہ اقدام مسلمان مخالف،مذہبی آزادی اوربین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی تھا، 1992 کایہ اقدام نہ صرف مسلمانوں بلکہ باشعوردنیا کے دماغوں میں آج بھی تازہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ منظم انداز میں بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو مسلسل نشانہ بنایاجارہاہے،بھارت میں مساجد پر ہندوانتہا پسندوں کے حملے بدستور جاری ہیں،مسلم مخالف اقدامات کے ذریعے بھارت میں مسلمانوں کو خوفزدہ کیاجارہاہے،ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہاہے کہ بی جے پی کے مذموم ارادے دراصل انتہاپسندانہ نظریہ کی بڑھتی ہوئی لہرکے عکاس ہیں،بھارت میں کوروناوائرس کو پھیلانے میں بھی مسلمانوں کو ہی قصوروارٹھہرایاگیا،بھارت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں ،ان کی عبادت گاہوں اورمقدس مقامات کاتحفظ کرے۔
بابری مسجد کی شہادت بھارت پرایک سیاہ دھبہ ہے،پاکستان
Dec 06, 2020 | 19:09:PM