باجوڑ اور لوئر دیر سمیت خیبرپختونخوا کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Aug 06, 2023 | 09:55:AM
ملک کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اُٹھے، باجوڑ اور لوئر دیر سمیت خیبرپختونخوا (کے پی) کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اُٹھے، باجوڑ اور لوئر دیر سمیت خیبرپختونخوا (کے پی) کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 186 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔
یاد رہے کہ ہفتے کی رات بھی لاہور، پنڈی، پشاورسمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی۔زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا اور اس کی گہرائی 196 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں رپورٹ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: عمران خان اٹک جیل میں بند, جیل کےاطراف کاعلاقہ ریڈ زون قرار
واضح رہے کہ زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔