قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب، اے این پی کا امیدواروں کا اعلان 

Aug 06, 2022 | 00:01:AM
اے این پی، قومی اسمبلی، خالی نشستوں، ضمنی انتخابات، امیدواروں کا اعلان
کیپشن: اے این پی پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)نے قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے این پی خالی ہونے والی 2 نشستوں پر عام انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہی تھی،اے این پی کا کہنا ہے کہ چارسدہ سے ایمل ولی اور پشاور سے غلام بلور امیدوارہوں گے ۔ذرائع کاکہناہے کہ پشاور اورچارسدہ کی نشستوںپر جے یو آئی ف اے این پی کی حمایت کریگی ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان خود 9حلقوں سے ضمنی انتخاب لڑیں گے۔خیبرپختونخوا کی دونوں نشستوں پر پی ٹی آئی اور اے این پی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایمن الظواہری معاملے پر وزارت خارجہ واضح بیان جاری کر چکا ہے، میجرجنرل بابر افتخار