پی ٹی آئی نے اپنوں کو نوازنے کی مثال قائم کر دی ، قائمہ کمیٹی خزانہ نے ہوشربا انکشافات کر دیئے

Apr 06, 2023 | 22:34:PM
پی ٹی آئی نے اپنوں کو نوازنے کی مثال قائم کر دی ، قائمہ کمیٹی خزانہ نے ہوشربا انکشافات کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں اپنے چہیتوں کو 3 ارب ڈالر  بانٹے ۔ 

تفصیلات کے مطابق قیصر شیخ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں انکشاف ہوا کہ پی ٹی آئی دور میں 600 کاروباری افراد کو صفر شرح سود پر 3 ارب ڈالر قرضہ دیا گیا،چیئرمین قیصر شیخ نے کہا کہ قرض لیکر مشینری منگوائی گئی مگر وہ بھی استعمال نہیں ہوئی، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ قرضوں پر شرح سود صفر نہیں بلکہ رعایتی تھی ، چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ نے اسٹیٹ بینک سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

قیصر شیخ نے کہا کہ بعض لوگوں کو 5 سے 15 ارب روپے تک قرضے دیئے گئے، قرض لے کر مشینری درآمد کی گئی جو کہ استعمال بھی نہیں ہوئی، قرض لینے والے افراد کے نام اور دیئے گئے قرضوں کی تفصیل دی جائے، کمیٹی کی رکن برجیس طاہر نے کہا کہ کمیٹی کو بتایا جائے کہ کون لوگ اس ملک کو لوٹ رہے ہیں؟ قیصر شیخ نے کہا کہ یہ قرضے 2 سال قبل پی ٹی آئی دور میں بزنس مینوں کو دیئے گئے، ذاتی مفاد کی بنیاد پر قرضے کیوں جاری کئے گئے؟اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر عنایت حسین نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قرضے کورونا کے دوران کمرشل بینکوں نے جاری کئے تھے، بینکوں نے بزنس مینوں کے پروفائل دیکھ کر قرضے جاری کئے، کمیٹی کو ان کیمرہ اجلاس میں مزید تفصیلات بتانے کو تیار ہیں، دیئے گئے قرضوں پر شرح سود صفر نہیں بلکہ رعایتی تھی۔