وزارت داخلہ کا  پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Sep 05, 2023 | 16:17:PM
وزارت داخلہ کا  پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزارت داخلہ کا  پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی لسٹیں مرتب کی جائیں  اور   ان کی وطن واپسی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے،پاک ایران سرحد پر تین مزید بارڈر کراسنگ کھولنے کا فیصلہ،بارڈر کراسنگ  کے حوالے سے ایکشن پلان جلد از جلد مکمل کیا جائے ،وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی ایف آئی اے، 

سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری انسداد منشیات نے شرکت کی،اجلاس میں ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک اور نیکٹا کے سربراہ نے بھی شرکت کی ،وزیر داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد پر اہم اجلاس بھی طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کے مقابلے میں ڈالر کا ایک کے بعد ایک ریکارڈ